پی آئی اے ، ایئربلیو اور سیرن ایئر کے 160 پائلٹوں کے لائسنسوں کو ’مشکوک‘ قرار دیا گیا ہے

کراچی: ایوی ایشن ڈویژن نے  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) ،ایئربلیو اور سیرین ایئر کے 160 پائلٹوں کے لائسنس کو ‘مشکوک’ قرار دے دیا ہے.

ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے 141،ائر بلو کے 9 اور سرین ائر کے 10 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دے
کر انہیں فوری گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 

 

مشتبہ لائسنسوں کے بارے میں رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تیار کی تھی جس کا مقصد ریکارڈوں کے آئی ٹی فرانزینک

تجزیے کی بنیاد پر پائلٹ لائسنسوں  کی حقیقت کو جانچنا اور اس کی تصدیق کرنا تھا۔

 ایئر لائنز کو فوری طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرز کو تعمیل رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ پرواز
کی حفاظت اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پائلٹوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت کی۔

 

 

NJK NEWS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *